سرینگر،5؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کشمیر کے بادیپورا ضلع میں پتھر بازی کر رہے نوجوانوں کے ایک گروپ پر سیکورٹی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ میں آج تین افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ نوجوانوں کے ایک گروپ نے آج صبح بادیپورا کے سبول علاقے کے ایس کے بالا سے گزر رہے فوج کے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔پولیس افسر نے بتایا کہ فوجی اہلکاروں نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے مبینہ طور پر فائرنگ کی، جس میں تین افراد زخمی ہو گئے۔افسر نے بتایا کہ زخمیوں کا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایسا ہی ایک واقعہ اننت ناگ کے ہرناگ میں ہوا لیکن فوج کی مبینہ فائرنگ میں وہاں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔